- رسالہ نمبر (معیاری)
- 12782
- قرطبہ نمبر
- 12805
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 174
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حسن بن موسى قال سمعت هلال بن أبي داود الحبطي أبا هشام قال أخي هارون بن أبي داود حدثني قال : أتيت أنس بن مالك فقلت يا أبا حمزة ان المكان بعيد ونحن يعجبنا أن نعودك فرفع رأسه فقال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول أيما رجل يعود مريضا فإنما يخوض في الرحمة فإذا قعد عند المريض غمرته الرحمة قال فقلت يا رسول الله هذا للصحيح الذي يعود المريض فالمريض ما له قال تحط عنه ذنوبه
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
مروان بن ابی داؤد (رح) کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت انس (رض) کے پاس آیا اور عرض کیا کہ اے ابوحمزہ ! جگہ دور کی ہے لیکن ہمارا دل چاہتا ہے کہ آپ کی عیادت کو آیا کریں، اس پر انھوں نے اپنا سر اٹھا کر کہا کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص کسی بیمار کی عیادت کرتا ہے، وہ رحمت الہٰیہ کے سمندر میں غوطے لگاتا ہے اور جب مریض کے پاس بیٹھتا ہے تو اللہ کی رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ تو اس تندرست کا آدمی کا حکم ہے جو مریض کی عیادت کرتا ہے، مریض کا کیا حکم ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح لغيره , وهذا إسناد ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔