- رسالہ نمبر (معیاری)
- 12130
- قرطبہ نمبر
- 12151
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 114
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن سعيد عن حميد عن أنس : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان بالبقيع فنادى رجل يا أبا القاسم فالتفت إليه فقال لم أعنك قال تسموا باسمي ولا تكنوا بكنيتي
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جنت البقیع میں تھے، کہ ایک آدمی نے " ابو القاسم " کہہ کر کسی کو آواز دی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو اس نے کہا کہ میں آپ کو نہیں مراد لے رہا، اس پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میرے نام پر اپنا نام رکھ لیا کرو لیکن میری کنیت پر اپنی کنیت نہ رکھا کرو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔