شمائل ترمذی 343

شمائل ترمذی — مؤلف: امام ترمذی (م ۲۷۹ھ)

کتاب
شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
حدیث نمبر
343

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

باب: Noble Character And Habits Of Sayyidina Rasoolullah

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ الْمَدِينِيُّ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم، فَسَأَلَهُ أَنْ يُعْطِيَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم‏:‏ مَا عِنْدِي شَيْءٌ، وَلَكِنِ ابْتَعْ عَلَيَّ، فَإِذَا جَاءَنِي شَيْءٌ قَضَيْتُهُ فَقَالَ عُمَرُ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ أَعْطَيْتُهُ فَمَّا كَلَّفَكَ اللَّهُ مَا لا تَقْدِرُ عَلَيْهِ، فَكَرِهَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَوْلَ عُمَرَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، أَنْفِقْ وَلا تَخَفْ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلالا، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم وَعُرِفَ فِي وَجْهِهِ الْبِشْرَ لِقَوْلِ الأَنْصَارِيِّ، ثُمَّ قَالَ‏:‏ بِهَذَا أُمِرْتُ‏.‏

اردو اور انگریزی ترجمہ

حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق وعادات میں

حضرت عمر (رض) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ کسی ضرورت مند نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کچھ سوال کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میرے پاس تو اس وقت کچھ موجود نہیں ہے۔ تم میرے نام سے خرید لو جب کچھ آجائے گا تو میں ادا کردوں گا۔ حضرت عمر (رض) نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کے پاس جو کچھ تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دے چکے ہیں (اور جو چیز آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قدرت میں نہیں ہے اس کا حق تعالیٰ شانہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مکلف نہیں بنایا) ۔ حضرت عمر (رض) کا یہ مقولہ نا گوار گزرا تو ایک انصاری صحابی (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس قدر جی چاہے خرچ کیجئے اور عرش کے مالک سے کمی کا اندیشہ نہ کیجئے (کہ جو ذات پاک عرش بریں کی مالک ہے اس کے یہاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دینے کیا کمی ہوسکتی ہے) ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو انصاری کا یہ کہنا بہت پسند آیا اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تبسم فرمایا جس کا اثر چہرہ انور پر ظاہر ہوتا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ حق تعالیٰ شانہ نے مجھے اس کا حکم فرمایا ہے۔

'Umar Radiyallahu 'Anhu reports that once a needy person came to ask Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam for his need. Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam replied: "I do not have anything at present. Go and purchase something on my behalf. When something arrives I will pay for it". 'Umar Radiyallahu 'Anhu said: "O Messenger of Allah, whatever you possessed you have already given away. Allah Ta'aala did not make you responsible for that which is not in your means". Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam felt annoyed at this saying of 'Umar Radiyallahu'Anhu. Thereupon a person from among, the Ansaar said: "O Rasul, of Allah, spend whatever you wish, and do not fear any lessening from the Lord of the 'Arsh (Throne)". (That Great Deity that is the Lord of the'Arsh, nothing will decrease in His Bounties by giving you). Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam smiled and the happiness could be seen on his mubaarak face due to the saying of the Ansaari. Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam than said: "Allah Ta'aala has commanded me to do this".

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (99٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُوسَی بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ الْمَدِينِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَجُلا جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صلی الله عليه وسلم فَسَأَلَهُ أَنْ يُعْطِيَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وسلم مَا عِنْدِي شَيْئٌ وَلَکِنِ ابْتَعْ عَلَيَّ فَإِذَا جَائَنِي شَيْئٌ قَضَيْتُهُ فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ أَعْطَيْتُهُ فَمَّا کَلَّفَکَ اللَّهُ مَا لا تَقْدِرُ عَلَيْهِ فَکَرِهَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وسلم قَوْلَ عُمَرَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ يَا رَسُولَ اللهِ أَنْفِقْ وَلا تَخَفْ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلالا فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم وَعُرِفَ فِي وَجْهِهِ الْبِشْرَ لِقَوْلِ الأَنْصَارِيِّ ثُمَّ قَالَ بِهَذَا أُمِرْتُ

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 2 کی شناخت یقینی
  1. امام ترمذیؒ (م ۲۷۹ھ)(مصنف)
  2. حَدَّثَنَا
  3. حَدَّثَنِي
  4. عَنْ
  5. عَنْ
  6. عَنْ
  7. عَنْ
  8. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔