- رسالہ نمبر (معیاری)
- متعین نہیں
- قرطبہ نمبر
- 7118
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 228
اس حدیث کا رسالہ نمبر متعین نہیں، اس لیے اسے قرطبہ نمبر سے Q7118 لکھا گیا ہے۔ دونوں نمبر مختلف ہیں — Q7118 کو رسالہ 7118 نہ سمجھیں۔
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي رمثة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني شيبان بن أبي شيبة ثنا جرير يعني بن حازم ثنا عبد الملك بن عمير عن إياد بن لقيط عن أبي رمثة قال : قدمت المدينة ولم أكن رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فخرج وعليه ثوبان أخضران فقلت لابني هذا والله رسول الله صلى الله عليه وسلم فجعل ابني يرتعد هيبة لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت يا رسول الله اني رجل طبيب وان أبي كان طبيبا وأنا أهل بيت طب والله ما يخفي علينا من الجسد عرق ولا عظم فأرني هذه التي على كتفك فإن كانت سلعة قطعتها ثم داويتها قال لا طبيبها الله ثم قال من هذا الذي معك قلت ابني ورب الكعبة فقال ابنك قال ابني أشهد به قال ابنك هذا لا يجني عليك ولا تجني عليه من رجال النسائي 1 - وسبق بيان أن الصواب أن أبا رمثة هو الابن 2 - قوله " قدمت المدينة " سلف في الرواية الصحيحة 7112 أنه رآه حين حج جالسا في ظل الكعبة رضي الله عنه
اردو ترجمہ
حضرت ابورمثہ (رض) کی مرویات
حضرت ابورمثہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں مدینہ منورہ حاضر ہوا میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ہوا نہیں تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو سبز چادروں میں باہر تشریف لائے میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہی ہیں تو میرا بیٹا ہیبت کی وجہ سے کانپنے لگا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ میں لوگوں میں ایک بڑا طبیب سمجھا جاتا ہوں اطباء کے گھرانے میں سے میرا تعلق ہے آپ مجھے اپنی پشت دکھائیے اگر یہ پھوڑا ہوا تو میں اسے دبا دوں گا ورنہ آپ کو بتادوں گا کیونکہ اس وقت زخموں کا مجھ سے زیادہ جاننے والا کوئی نہیں ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کا معالج وہی ہے جس نے اسے بنایا ہے تھوڑی دیر گذرنے کے بعد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا کیا یہ آپ کا بیٹا ہے ؟ میں نے کہا جی ہاں رب کعبہ کی قسم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا واقعی ؟ انھوں نے کہا کہ میں اس کی گواہی دیتا ہوں اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یاد رکھو تمہارے کسی جرم کا یہ ذمہ دار نہیں اور اس کے کسی جرم کے تم ذمہ دار نہیں ہو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (89٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ حَدَّثَنِي شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ عَنْ أَبِي رِمْثَةَ قَالَ قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ وَلَمْ أَكُنْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ فَقُلْتُ لِابْنِي هَذَا وَاللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ ابْنِي يَرْتَعِدُ هَيْبَةً لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ طَبِيبٌ وَإِنَّ أَبِي كَانَ طَبِيبًا وَإِنَّا أَهْلُ بَيْتِ طِبٍّ وَاللَّهِ مَا يَخْفَى عَلَيْنَا مِنْ الْجَسَدِ عِرْقٌ وَلَا عَظْمٌ فَأَرِنِي هَذِهِ الَّتِي عَلَى كَتِفِكَ فَإِنْ كَانَتْ سِلْعَةً قَطَعْتُهَا ثُمَّ دَاوَيْتُهَا قَالَ لَا طَبِيبُهَا اللَّهُ ثُمَّ قَالَ مَنْ هَذَا الَّذِي مَعَكَ قُلْتُ ابْنِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ فَقَالَ ابْنُكَ قَالَ ابْنِي أَشْهَدُ بِهِ قَالَ ابْنُكَ هَذَا لَا يَجْنِي عَلَيْكَ وَلَا تَجْنِي عَلَيْهِ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
رجاله ثقات رجال الصحيح غير عبد الله بن أحمد ثقة
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔