- رسالہ نمبر (معیاری)
- 916
- قرطبہ نمبر
- 916
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 114
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن ميسرة قال : رأيت عليا رضي الله عنه يشرب قائما قال فقلت له تشرب قائما فقال ان أشرب قائما فقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يشرب قائما وان أشرب قاعدا فقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يشرب قاعدا
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
میسرہ (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی (رض) نے کھڑے ہو کر پانی پیا، میں نے ان سے کہا کہ آپ کھڑے ہو کر پانی پی رہے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا اگر میں نے کھڑے ہو کر پانی پیا ہے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھ کر کیا ہے اور اگر بیٹھ کر پیا ہے تو انھیں اس طرح بھی کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن لغيره
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔