مسند احمد 892

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
892
قرطبہ نمبر
892
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 111

مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي حدثنا يحيى بن سعيد الأموي ثنا بن أبي ليلى عن بن الأصبهاني عن جدة له وكانت سرية لعلي رضي الله عنه قالت قال على رضي الله عنه : كنت رجلا نؤما وكنت إذا صليت المغرب وعلى ثيابي نمت ثم قال يحيى بن سعيد فأنام قبل العشاء فسألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ذلك فرخص لي

اردو ترجمہ

حضرت علی (رض) کی مرویات

حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے بہت نیند آتی تھی، حتی کہ جب میں مغرب کی نماز پڑھ لیتا اور کپڑے مجھ پر ہوتے تو میں وہیں سوجاتا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میں نے یہ مسئلہ پوچھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے عشاء سے پہلے سونے کی اجازت دے دی (اس شرط کے ساتھ کہ نماز عشاء کے لیے آپ بیدار ہوجاتے تھے)

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (98٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى عَنْ ابْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ عَنْ جَدَّةٍ لَهُ وَكَانَتْ سُرِّيَّةً لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَتْ قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كُنْتُ رَجُلًا نَئُومًا وَكُنْتُ إِذَا صَلَّيْتُ الْمَغْرِبَ وَعَلَيَّ ثِيَابِي نِمْتُ ثُمَّ قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ فَأَنَامُ قَبْلَ الْعِشَاءِ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَرَخَّصَ لِي

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده ضعيف

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 2 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. حدثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔