مسند احمد 8552

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
8552
قرطبہ نمبر
8533
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 345

مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي حدثنا عفان حدثنا وهيب ثنا خثيم يعني بن عراك عن أبيه : أن أبا هريرة قدم المدينة في رهط من قومه والنبي صلى الله عليه وسلم بخيبر وقد استخلف سباع بن عرفطة على المدينة قال فانتهيت إليه وهو يقرأ في صلاة الصبح في الركعة الأولى ب كهيعص وفي الثانية ويل للمطففين قال فقلت لنفسي ويل لفلان إذا اكتال اكتال بالوافي وإذا كال كال بالناقص قال فلما صلى زودنا شيئا حتى أتينا خيبر وقد افتتح النبي صلى الله عليه وسلم خيبر قال فكلم رسول الله صلى الله عليه وسلم المسلمين فأشركونا في سهامهم

اردو ترجمہ

صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ

حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ جب وہ قبول اسلام کے لیے اپنی قوم کے ایک گروہ کے ساتھ مدینہ منورہ پہنچے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خیبر گئے ہوئے تھے اور مدینہ منورہ پر سباع بن عرفطہ (رض) کو اپنا نائب بنا گئے تھے وہ کہتے ہیں کہ جب میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پہنچا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز فجر پڑھا رہے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پہلی رکعت میں سورت مریم اور دوسری میں سورت مطففین کی تلاوت فرمائی میں نے دل میں کہا کہ فلاں آدمی تو ہلاک ہوگیا کیونکہ جب وہ دوسروں سے ناپ کرل یتا ہے تو پورا پورا لیتا ہے اور جب دوسروں کو دیتا ہے تو گھٹا کردیتا ہے۔ بہرحال نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز سے فارغ ہوئے تو ہمیں کچھ زاد راہ مرحمت فرمایا یہاں تک کہ ہم خیبرپہنچ گئے اس وقت تک نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خیبر کو فتح فرما چکے تھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسلمانوں سے بات کر کے ہمیں بھی مال غنیمت کے حصے میں شریک فرما لیا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 0 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. حدثنا
  5. حدثنا
  6. ثنا
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔