- رسالہ نمبر (معیاری)
- 851
- قرطبہ نمبر
- 851
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 108
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حسن بن موسى ثنا زهير ثنا أبو إسحاق عن شريح بن النعمان قال أبو إسحاق وكان رجل صدق عن على رضي الله عنه قال : أمرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم ان نستشرف العين والأذن وان لا نضحي بعوراء ولا مقابلة ولا مدابرة ولا شرقاء ولا خرقاء قال زهير قلت لأبي إسحاق أذكر عضباء قال لا قلت ما المقابلة قال يقطع طرف الإذن قلت ما المدابرة قال يقطع مؤخر الإذن قلت ما الشرقاء قال تشق الإذن قلت ما الخرقاء قال تخرق أذنها السمة
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیا تھا کہ قربانی کے جانور کے کان اور آنکھ اچھی طرح دیکھ لیں، کانے جانور کی قربانی نہ کریں، مقابلہ، مدابرہ، شرقاء یا خرقاء کی قربانی نہ کریں، راوی کہتے ہیں کہ میں نے ابو اسحاق سے پوچھا حضرت علی (رض) نے عضباء کا ذکر بھی کیا تھا یا نہیں ؟ انھوں نے کہا نہیں ! پھر میں نے پوچھا کہ مقابلہ سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا وہ جانور جس کے کان کا ایک کنارہ کٹا ہوا ہو، میں نے پوچھا کہ مدابرہ سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا وہ جانور جس کا کان پیچھے کٹا ہوا ہو، میں نے شرقاء کا معنی پوچھا تو فرمایا جس کا کان چیرا ہوا ہو، میں نے خرقاء کا معنی پوچھا تو انھوں بتایا وہ جانور جس کا کان پھٹ گیا ہو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن وهذا إسناد ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔