مسند احمد 8480

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
8480
قرطبہ نمبر
8461
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 340

مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يونس ثنا ليث عن محمد عن أبي الزناد عن عبد الرحمن بن هرمز الأعرج عن أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه قال : خرجت امرأتان ومعهما صبيان فعدا الذئب على أحدهما فآخذتا يختصمان في الصبي الباقي فاختصمتا الي داود فقضى به للكبرى منهما فمرتا على سليمان النبي صلى الله عليه وسلم فقال فكيف أمركما فقصتا عليه القصة فقال ائتوني بالسكين أشق الغلام بينكما فقالت الصغرى أتشقه قال نعم قالت لا تفعل حظي منه لها فقال هو ابنك فقضى به لها

اردو ترجمہ

صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ

حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دو عورتیں تھیں ان کے ساتھ ان کے دو بیٹے تھے اچانک کہیں سے ایک بھیڑیا آیا اور ایک لڑکے کو اٹھا کرلے گیا وہ دونوں اپنا مقدمہ لے کر حضرت داؤد (علیہ السلام) کی خدمت میں حاضر ہوئیں انھوں نے یہ فیصلہ فرما دیا کہ جو بچہ رہ گیا وہ بڑی والی کا ہے۔ وہ دونوں وہاں سے نکلیں تو حضرت سلیمان (علیہ السلام) نے انھیں بلا لیا اور فرمانے لگے کہ تمہارا کیا مسئلہ ہے ؟ انھوں نے اپنا واقعہ بیان کیا حضرت سلیمان (علیہ السلام) نے فرمایا چھری لے کر آؤ میں اس بچے کو دو حصوں میں تقسیم کر کے تمہیں دیتا ہوں یہ سن کر چھوٹی والی کہنے لگی کہ اللہ آپ پر رحم فرمائے یہ اسی کا بچہ ہے (کم ازکم زندہ تو رہے گا) آپ اسے دو حصوں میں تقسیم نہ کریں چنانچہ حضرت سلیمان (علیہ السلام) نے چھوٹی والی کے حق میں فیصلہ کردیا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

صحيح وهذا إسناد قوي

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

8 راوی · 0 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن
  8. عن
  9. عن
  10. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 2 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)