- رسالہ نمبر (معیاری)
- 8470
- قرطبہ نمبر
- 8451
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 339
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يعقوب ثنا أبي عن صالح قال بن شهاب حدثني بن المسيب ان أبا هريرة قال ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : بينما أنا نائم رأيتني في الجنة فإذا امرأة توضأ إلى جنب قصر فقلت لمن هذا القصر قالوا لعمر بن الخطاب فذكرت غيرتك فوليت مدبرا وعمر رحمه الله حين يقول ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم جالس عنده مع القوم فبكى عمر حين سمع ذلك من رسول الله صلى الله عليه وسلم قال أعليك بأبي أنت أغار يا رسول الله
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک دن میں نے خواب میں اپنے آپ کو جنت میں دیکھا وہاں ایک عورت ایک محل کی جانب وضو کر رہی تھی میں نے پوچھا کہ یہ محل کس کا ہے ؟ لوگوں نے بتایا کہ عمر بن خطاب (رض) کا ہے مجھے تمہاری غیرت یاد آگئی اور میں واپس پلٹ آیا جس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ بات فرما رہے تھے اس وقت حضرت عمر (رض) بھی اللہ ان پر رحمتیں نازل فرمائے لوگوں میں بیٹھے ہوئے تھے وہ یہ سن کر رو پڑے اور کہنے لگے یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں کیا میں آپ پر غیرت کھاؤں گا ؟
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔