- رسالہ نمبر (معیاری)
- 797
- قرطبہ نمبر
- 797
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 101
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله ثنا أبو عبيدة بن فضيل بن عياض وقال لي هو اسمى وكنيتي ثنا مالك بن سعير يعنى بن الخمس ثنا فرات بن أحنف ثنا أبي عن ربعي بن حراش : ان علي بن أبي طالب رضي الله عنه قام خطيبا في الرحبة فحمد الله وأثنى عليه ثم قال ما شاء الله ان يقول ثم دعا بكوز من ماء فتمضمض منه وتمسح وشرب فضل كوزه وهو قائم ثم قال بلغني أن الرجل منكم يكره ان يشرب وهو قائم وهذا وضوء من لم يحدث ورأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فعل هكذا
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
ربعی بن حراش کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی (رض) صحن کوفہ میں تقریر کرنے کے لیے کھڑے ہوئے، اللہ کی حمدوثناء بیان کی اور جو اللہ نے چاہا سو انھوں نے کہا، اس کے بعد پانی کا ایک برتن منگوایا، اس میں سے کلی کی، کچھ پانی مسح کے طور پر اپنے جسم کے اعضاء وضو پر پھیرلیا اور باقی ماندہ پانی کھڑے ہو کر پی لیا اور فرمایا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم میں سے بعض لوگ کھڑے ہو کر پانی پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں یہ اس شخص کا وضو ہے جو بےوضو نہ ہو اور میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح لغيره وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔