- رسالہ نمبر (معیاری)
- 7906
- قرطبہ نمبر
- 7893
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 291
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد أنا المسعودي عن عون عن أخيه عبيد الله بن عبد الله بن عتبة عن أبي هريرة : ان رجلا أتى النبي صلى الله عليه وسلم بجارية سوداء أعجمية فقال يا رسول الله ان على عتق رقبة مؤمنة فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم أين الله فأشارت إلى السماء بأصبعها السبابة فقال لها من أنا فأشارت بأصبعها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم والى السماء أي أنت رسول الله فقال أعتقها
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ (رض) کی مرویات
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک سیاہ فام عجمی لونڈی لے کر آیا اور کہنے لگایا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے ذمے ایک مسلمان غلام کو آزاد کرنا واجب ہے (کیا میں اسے آزاد کرسکتا ہوں ؟ ) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس باندی سے پوچھا اللہ کہاں ہے ؟ اس نے اپنی شہادت والی انگلی سے آسمان کی طرف اشارہ کیا پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا میں کون ہوں ؟ اس نے اپنی انگلی سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف اور آسمان کی طرف اشارہ کیا جس کا مطلب یہ تھا کہ آپ اللہ کے رسول ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسے آزاد کردو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف لاختلاط المسعودي
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔