- رسالہ نمبر (معیاری)
- 734
- قرطبہ نمبر
- 734
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 95
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع ثنا سفيان عن سلمة بن كهيل عن حجيه قال : سأل رجل عليا رضي الله عنه عن البقرة فقال عن سبعة فقال مكسورة القرن فقال لا يضرك قال العرجاء قال إذا بلغت المنسك فاذبح أمرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم ان نستشرف العين والأذن
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
ایک آدمی نے حضرت علی (رض) سے گائے کی قربانی کے حوالے سے سوال کیا، انھوں نے فرمایا کہ ایک گائے سات آدمیوں کی طرف سے کفایت کر جاتی ہے، اس نے پوچھا کہ اگر اس کا سینگ ٹوٹا ہوا ہو تو ؟ فرمایا کوئی حرج نہیں، اس نے کہا کہ اگر وہ لنگڑی ہو ؟ فرمایا اگر قربان گاہ تک خود چل کر جاسکے تو اسے ذبح کرلو، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیا ہے کہ جانور کے آنکھ اور کان اچھی طرح دیکھ لیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔