- رسالہ نمبر (معیاری)
- 710
- قرطبہ نمبر
- 710
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 92
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يعقوب ثنا أبي عن بن إسحاق حدثني إبراهيم بن عبد الله بن حنين عن أبيه قال سمعت علي بن أبي طالب رضي الله عنه يقول : نهاني رسول الله صلى الله عليه وسلم لا أقول نهاكم عن تختم الذهب وعن لبس القسي والمعصفر وقراءة القرآن وأنا راكع وكساني حلة من سيراء فخرجت فيها فقال يا على انى لم أكسكها لتلبسها قال فرجعت بها إلى فاطمة رضي الله عنها فأعطيتها ناحيتها فأخذت بها لتطويها معي فشققتها بثنتين قال فقالت تربت يداك يا بن أبي طالب ماذا صنعت قال فقلت لها نهاني رسول الله صلى الله عليه وسلم عن لبسها فالبسي واكسي نساءك
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے " میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں " سونے کی انگوٹھی، ریشم یا عصفر سے رنگا ہوا کپڑا پہننے اور رکوع کی حالت میں قرآن کریم کی تلاوت سے منع کیا ہے اور ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ایک ریشمی جوڑا عنایت فرمایا : میں اسے پہن کر نکلا تو فرمایا علی ! میں نے تمہیں یہ اس لیے نہیں دیا کہ تم خود اسے پہن لو، چنانچہ میں اسے لے کر حضرت فاطمہ (رض) کے پاس واپس آگیا اور اس کا ایک کنارہ ان کے ہاتھ میں پکڑایا تاکہ وہ میرے ساتھ زور لگا کر اسے کھینچیں، چنانچہ میں نے اس کے دو ٹکڑے کر دئیے، یہ دیکھ کر حضرت فاطمہ (رض) کہنے لگیں کہ آپ کو کیا ہوگیا ہے، یہ آپ نے کیا کیا، میں نے کہا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے یہ لباس پہننے سے منع فرمایا ہے اس لیے اب تم اپنے لیے اس کا لباس بنا لو اور گھر کی جو عورتیں ہیں انھیں بھی دے دو ۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن رجاله ثقات رجال الشيخين غير محمد بن إسحاق
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔