- رسالہ نمبر (معیاری)
- 6574
- قرطبہ نمبر
- 6574
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 168
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمرو رضى الله تعالى عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو عبد الرحمن ثنا سعيد ثنا ربيعة بن سيف المعافري عن أبي عبد الرحمن الحبلي عن عبد الله بن عمرو قال : بينما نحن نمشي مع رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ بصر بامرأة لا نظن انه عرفها فلما توجهنا الطريق وقف حتى انتهت إليه فإذا فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم رضي الله عنها فقال ما أخرجك من بيتك يا فاطمة قالت أتيت أهل هذا البيت فرحمت إليهم ميتهم وعزيتهم فقال لعلك بلغت معهم الكدى قالت معاذ الله أن أكون بلغتها معهم وقد سمعتك تذكر في ذلك ما تذكر قال لو بلغتها معهم ما رأيت الجنة حتى يراها جد أبيك
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ چلے جارہے تھے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نظر ایک خاتون پر پڑی ہم نہیں سمجھتے تھے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے پہچان لیا ہوگا جب ہم راستے کی طرف متوجہ ہوگئے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہیں ٹھہر گئے جب وہ خاتون وہاں پہنچی تو پتہ چلا کہ وہ حضرت فاطمہ (رض) تھیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے پوچھافاطمہ ! تم اپنے گھر سے کسی کام سے نکلی ہو ؟ انھوں نے جواب دیا کہ میں اس گھر میں رہنے والوں کے پاس آئی تھی یہاں ایک فوتگی ہوگئی تھی تو میں نے سوچا کہ ان سے تعزیت اور مرنے والے کی دعاء رحمت کر آؤں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ پھر تم ان کے ساتھ قبرستان بھی گئی ہوگی ؟ انھوں نے عرض کیا معاذاللہ کہ میں ان کے ساتھ قبرستان جاؤں جبکہ میں نے اس کے متعلق آپ سے جو سن رکھا ہے وہ مجھے یاد بھی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تم ان کے ساتھ چلی جاتیں تو تم جنت کو دیکھ بھی نہ پاتیں یہاں تک کہ تمہارے باپ کا دادا اسے دیکھ لیتا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔