- رسالہ نمبر (معیاری)
- 637
- قرطبہ نمبر
- 637
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 83
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى عن شعبة ثنا عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة عن على رضي الله عنه قال : مر بي رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا وجع وأنا أقول اللهم إن كان أجلى قد حضر فأرحني وان كان آجلا فارفعنى وإن كان بلاء فصبرني قال ما قلت فأعدت عليه فضربني برجله فقال ما قلت قال فأعدت عليه فقال اللهم عافه أو اشفه قال فما اشتكيت ذلك الوجع بعد
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا میرے پاس سے گزر ہوا، میں اس وقت بیمار تھا اور یہ دعاء کررہا تھا کہ اے اللہ ! اگر میری موت کا وقت قریب آگیا ہے تو مجھے اس بیماری سے راحت عطاء فرما اور مجھے اپنے پاس بلالے، اگر اس میں دیر ہو تو مجھے اٹھا لے اور اگر یہ کوئی آزمائش ہو تو مجھے صبر عطاء فرما، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم کیا کہہ رہے ہو ؟ میں نے اپنی بات پھر دہرادی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے پاؤں سے ٹھوکر ماری یعنی غصہ کا اظہار کیا اور فرمایا کیا کہہ رہے ہو ؟ میں نے پھر اپنی بات دہرادی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی اے اللہ ! اسے عافیت اور شفاء عطاء فرما، حضرت علی (رض) کہتے ہیں کہ اس کے بعد مجھے وہ تکلیف کبھی نہیں ہوئی۔ گزشتہ روایت ایک دوسری سند سے بھی مذکور ہے جو عبارت میں گذری۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (77٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا وَجِعٌ وَأَنَا أَقُولُ اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ أَجَلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي وَإِنْ كَانَ آجِلًا فَارْفَعْنِي وَإِنْ كَانَ بَلَاءً فَصَبِّرْنِي قَالَ مَا قُلْتَ فَأَعَدْتُ عَلَيْهِ فَضَرَبَنِي بِرِجْلِهِ فَقَالَ مَا قُلْتَ قَالَ فَأَعَدْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ عَافِهِ أَوْ اشْفِهِ قَالَ فَمَا اشْتَكَيْتُ ذَلِكَ الْوَجَعَ بَعْدُ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنْتُ شَاكِيًا فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ مَعْنَاهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ اللَّهُمَّ عَافِهِ اللَّهُمَّ اشْفِهِ فَمَا اشْتَكَيْتُ ذَلِكَ الْوَجَعَ بَعْدُ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔