- رسالہ نمبر (معیاری)
- 6316
- قرطبہ نمبر
- 6316
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 144
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق انا سفيان عن أبي إسحاق عن النجراني عن بن عمر قال ابتاع رجل من رجل نخلا فلم يخرج تلك السنة شيئا فاجتمعا فاختصما إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال النبي صلى الله عليه وسلم : بم تستحل دراهمه اردد إليه دراهمه ولا تسلمن في نخل حتى يبدو صلاحه فسألت مسروقا ما صلاحه قال يحمار أو يصفار
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے کے لیے کھجور کے درخت میں بیع سلم کی لیکن اس سال پھل ہی نہیں آیا اس نے اپنے پیسے واپس لینا چاہے تو اس نے انکار کردیا وہ آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آگیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے درختوں کے مالک سے پوچھا کہ کیا اس کے درختوں پر پھل نہیں آیا ؟ اس نے کہا نہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تو پھر اس کے پیسے کیوں روک رکھے ہیں ؟ چنانچہ اس نے اس کے پیسے لوٹادئیے اس کے بعد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھل پکنے تک بیع سلم سے منع فرما دیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔