- رسالہ نمبر (معیاری)
- 5631
- قرطبہ نمبر
- 5631
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 89
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن آدم ثنا زهير ثنا موسى بن عقبة أخبرني سالم بن عبد الله أنه سمع بن عمر يحدث عن رسول الله صلى الله عليه وسلم : أنه لقي زيد بن عمرو بن نفيل بأسفل بلدح وذلك قبل أن ينزل على رسول الله صلى الله عليه وسلم الوحي فقدم إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم سفرة فيها لحم فأبى أن يأكل منه وقال إني لا آكل مما تذبحون على أنصابكم ولا آكل مما لم يذكر اسم الله عليه
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مکہ مکرمہ کے نشیبی علاقے میں نزول وحی کا زمانہ شروع ہونے سے قبل نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ملاقات زید بن عمرو بن نفیل سے ہوئی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے سامنے دسترخوان بچھا یا اور گوشت لاکر سامنے رکھا انھوں نے اسے کھانے سے انکار کردیا اور کہنے لگے کہ میں ان جانوروں کا گوشت نہیں کھاتا جنہیں تم لوگ اپنے بتوں کے نام پر قربان کرتے ہو اور میں وہ چیزیں بھی نہیں کھاتاجن پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو۔ فائدہ۔ " تم لوگ " سے مراد " قوم " ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات مراد نہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔