- رسالہ نمبر (معیاری)
- 5553
- قرطبہ نمبر
- 5553
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 83
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله ثنا أبي ثنا محمد بن بكر حدثنا حنظلة بن أبي سفيان سمعت سالما يقول عن عبد الله بن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : رأيته عند الكعبة مما يلي المقام رجل آدم سبط الرأس واضعا يده على رجلين يسكب رأسه أو يقطر فسألت من هذا فقيل عيسى بن مريم أو المسيح بن مريم لا أدري أي ذلك قال ثم رأيت وراءه رجلا أحمر جعد الرأس أعور عين اليمنى أشبه من رأيت منه بن قطن فسألت من هذا فقيل المسيح الدجال
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میں نے ایک مرتبہ خواب میں خانہ کعبہ کے قریب مقام ابراہیم کے پاس گندمی رنگ اور سیدھے بالوں والے ایک آدمی کو دیکھا جس نے اپنا ہاتھ دو آدمیوں پر رکھا ہوا تھا اس کے سر سے پانی کے قطرات ٹپک رہے تھے میں نے پوچھا کہ یہ کون ہیں ؟ پتہ چلا کہ یہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) ہیں پھر ان کے پیچھے میں نے سرخ رنگ کے گھنگھریالے بالوں والے دائیں آنکھ سے کانے اور میری دید کے مطابق ابن قطن سے انتہائی مشابہہ شخص کو دیکھا میں نے پوچھا یہ کون ہے۔ ؟ تو پتہ چلا کہ یہ مسیح دجال ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔