مسند احمد 555

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
555
قرطبہ نمبر
555
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 74

مسند (صحابی کا باب): مسند عثمان بن عفان رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)

حدثنا عبد الله حدثني محمد بن أبي بكر بن علي المقدمي ثنا محمد بن عبد الله الأنصاري ثنا هلال بن حق عن الجريري عن ثمامة بن حزن القشيري قال : شهدت الدار يوم أصيب عثمان رضي الله عنه فاطلع عليهم اطلاعة فقال ادعوا لي صاحبيكم اللذين ألباكم علي فدعيا له فقال نشدتكما الله أتعلمان ان رسول الله صلى الله عليه وسلم لما قدم المدينة ضاق المسجد بأهله فقال من يشتري هذه البقعة من خالص ماله فيكون فيها كالمسلمين وله خير منها في الجنة فاشتريتها من خالص مالي فجعلتها بين المسلمين وأنتم تمنعوني ان أصلي فيه ركعتين ثم قال أنشدكم الله أتعلمون ان رسول الله صلى الله عليه وسلم لما قدم المدينة لم يكن فيها بئر يستعذب منه الا رومة فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم من يشتريها من خالص ماله فيكون دلوه فيها كدلي المسلمين وله خير منها في الجنة فاشتريتها من خالص مالي فأنتم تمنعوني ان أشرب منها ثم قال هل تعلمون أني صاحب جيش العسرة قالوا اللهم نعم

اردو ترجمہ

حضرت عثمان غنی (رض) کے حالات سے متعلق احادیث

ثمامہ بن خزن قشیری کہتے ہیں کہ جس دن حضرت عثمان غنی (رض) شہید ہوئے، میں وہاں موجود تھا، حضرت عثمان غنی (رض) نے ایک مرتبہ اپنے گھر سے جھانک کر دیکھا اور فرمایا اپنے ان دو ساتھیوں کو بلا کر لاؤ جو تمہیں مجھ پر چڑھا لائے ہیں انھیں بلایا گیا حضرت عثمان (رض) نے ان سے فرمایا میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں کیا تم جانتے ہو کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ منورہ تشریف لائے اور مسجد نبوی تنگ ہوگئی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا زمین کا یہ ٹکڑا اپنے مال سے خرید کر مسلمانوں کے لیے اسے وقف کون کرے گا ؟ اس کا عوض اسے جنت میں بہترین شکل میں عطاء کیا جائے گا، چنانچہ میں خالص اپنے مال سے اسے خریدا اور مسلمانوں کے لیے وقف کردیا اب تم مجھے اس ہی میں دو رکعتیں پڑھنے سے روکتے ہو ؟ پھر فرمایا کہ میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تم جانتے ہو کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو اس وقت سوائے بیر رومہ کے میٹھے پانی کا کوئی اور کنواں نہ تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کون ہے جو اسے خالص اپنے مال سے خریدے اور اپنا حصہ بھی مسلمانوں کے برابر رکھے ؟ اور آخرت میں جنت کے اندر بہترین بدلہ حاصل کرلے ؟ چنانچہ میں نے اسے خالص اپنے مال سے خرید کر وقف کردیا اب تم مجھے اس ہی کا پانی پینے سے روکتے ہو ؟ پھر فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ میں غزوہ تبوک میں سامان جہاد مہیا کرنے والا ہوں لوگوں نے ان کی تصدیق کی۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده حسن

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 1 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔