- رسالہ نمبر (معیاری)
- 5159
- قرطبہ نمبر
- 5159
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 54
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى عن عبيد الله أخبرني نافع عن بن عمر قال : سأل رجل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن صلاة الليل قال يصلي أحدكم مثنى مثنى فإذا خشي ان يصبح صلى ركعة توتر له صلاته
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر رات کی نماز سے متعلق دریافت کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا رات کی نماز دو دو رکعت پر مشتمل ہوتی ہے اور جب " صبح " ہوجانے کا اندیشہ ہو تو ان دو کے ساتھ ایک رکعت اور ملا لو تم نے رات میں جتنی پڑھی ہوگی ان سب کی طرف سے یہ وتر کے لیے کافی ہوجائے گی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔