- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4849
- قرطبہ نمبر
- 4849
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 30
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد أنا سعيد بن زياد الشيباني ثنا زياد بن صبيح الحنفي قال : كنت قائما أصلي إلى البيت وشيخ إلى جانبي فأطلت الصلاة فوضعت يدي على خصري فضرب الشيخ صدري بيده ضربة لا يألو فقلت في نفسي ما رابه مني فأسرعت الانصراف فإذا غلام خلفه قاعد فقلت من هذا الشيخ قال هذا عبد الله بن عمر فجلست حتى انصرف فقلت أبا عبد الرحمن ما رابك مني قال أنت هو قلت نعم قال ذاك الصلب في الصلاة وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم ينهى عنه
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
زیاد بن صبیح حنفی (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں بیت اللہ کے سامنے کھڑا نماز پڑھ رہا تھا میرے پہلو میں ایک بزرگ بیٹھے ہوئے تھے میں نے نماز کو لمبا کردیا اور ایک مرحلے پر اپنی کوکھ پر ہاتھ رکھ لیا شیخ مذکور نے یہ دیکھ کر میرے سنیے پر ایسا ہاتھ مارا کہ کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی میں نے اپنے دل میں سوچا کہ انھیں مجھ سے کیا پریشانی ہے ؟ چنانچہ میں نے جلدی سے نماز کو مکمل کیا۔ دیکھا تو ایک غلام ان کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا میں نے پوچھا یہ بزرگ کون ہیں ؟ اس نے بتایا کہ یہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) ہیں میں بیٹھ گیا یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہوگئے میں نے ان سے عرض کیا کہ اے عبدالرحمن آپ کو مجھ سے کیا پریشانی تھی ؟ انھوں نے پوچھا کیا تم وہی ہو ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں انھوں نے فرمایا نماز میں اتنی سختی ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے منع فرماتے ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح لغيره وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔