- رسالہ نمبر (معیاری)
- 477
- قرطبہ نمبر
- 477
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 66
مسند (صحابی کا باب): مسند عثمان بن عفان رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثناه سويد بن سعيد سنة ست وعشرين ثنا رشدين بن سعد عن زهرة بن معبد عن أبي صالح مولى عثمان أن عثمان قال : أيها الناس هجروا فإني مهجر فهجر الناس ثم قال أيها الناس اني محدثكم بحديث ما تكلمت به منذ سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى يومي هذا قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ان رباط يوم في سبيل الله أفضل من ألف يوم مما سواه فليرابط امرؤ حيث شاء هل بلغتكم قالوا نعم قال اللهم أشهد
اردو ترجمہ
حضرت عثمان (رض) کی مرویات
ابوصالح جو حضرت عثمان (رض) کے آزاد کردہ غلام ہیں کہتے ہیں کہ حضرت عثمان غنی (رض) نے فرمایا لوگو ! روانہ ہوجاؤ کیونکہ میں بھی روانہ ہونے لگاہوں، لوگ روانہ ہونے لگے تو فرمایا کہ میں نے اب تک نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہوئی ایک حدیث تم سے بیان نہیں کی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں ایک دن کی پہرہ داری دوسری جگہوں پر ہزار دن کی پہرہ داری سے بھی افضل ہے، اس لیے جو شخص چاہے وہ پہرہ داری کرے، کیا میں نے پیغام پہنچا دیا ؟ لوگوں نے کہا جی ہاں ! فرمایا اے اللہ تو گواہ رہ۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن وهذا إسناد ضعيف سويد بن سعيد مختلف فيه
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔