- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4482
- قرطبہ نمبر
- 4482
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 4
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل أنا أيوب عن نافع عن بن عمر أن رجلا قال : يا رسول الله ما يلبس المحرم أو قال ما يترك المحرم فقال لا يلبس القميص ولا السراويل ولا العمامة ولا الخفين الا ان لا يجد نعلين فمن لم يجد نعلين فليلبسهما أسفل من الكعبين ولا البرنس ولا شيئا من الثياب مسه ورس ولا زعفران
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمر (رض) مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا یا رسول اللہ ! محرم کون سا لباس پہن سکتا ہے ؟ یا یہ پوچھا کہ محرم کون سا لباس ترک کر دے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قمیض شلوار عمامہ اور موزے نہیں پہن سکتا الاّ یہ کہ اسے جوتے نہ ملیں جس شخص کو جوتے نہ ملیں اسے چاہیے کہ وہ موزوں کو ٹخنوں سے نیچے کاٹ کر پہن لے اسی طرح ٹوپی یا ایسا کپڑا جس پر ورس نامی گھاس یا زعفران لگی ہوئی ہو وہ بھی محرم نہیں پہن سکتا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔