مسند احمد 4322

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
4322
قرطبہ نمبر
4322
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 452

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا روح ثنا حماد بن سلمة عن عاصم بن بهدلة عن زر بن حبيش عن بن مسعود قال : أقرأني رسول الله صلى الله عليه وسلم سورة الأحقاف وأقرأها آخر فخالفني في آية منها فقلت من أقرأك قال أقرأني رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت له لقد أقرأني رسول الله صلى الله عليه وسلم كذا وكذا فأتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وعنده رجل فقلت يا رسول الله ألم تقرئني كذا وكذا قال بلى قال الآخر ألم تقرئني كذا وكذا قال بلى فتمعر وجه رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال الرجل الذي عنده ليقرأ كل واحد منكما كما سمع فإنما هلك أو أهلك من كان قبلكم بالاختلاف فما أدري أأمره بذاك أو شيء قاله من قبله

اردو ترجمہ

حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات

حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے سورت احقاف پڑھائی اور ایک دوسرے آدمی کو بھی پڑھائی، اس نے ایک آیت میں مجھ سے اختلاف کیا، میں نے اس سے پوچھا کہ تمہیں یہ سورت کس نے پڑھائی ہے ؟ اس نے کہا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے، میں نے کہا کہ مجھے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ اس اس طرح پڑھائی ہے، پھر میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ نے مجھے اس اس طرح نہیں پڑھایا ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیوں نہیں، اس دوسرے آدمی نے بھی یہی پوچھا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے بھی یہی جواب دیا، اس وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا، وہ کہنے لگا کہ تم میں سے ہر شخص اس طرح پڑھا کرے جیسے اس نے سنا ہو کیونکہ تم سے پہلے لوگ اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے، مجھے معلوم نہیں کہ اسے یہ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہی تھی یا اس نے اپنے پاس سے کہی تھی۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

صحيح وهذا إسناد حسن

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 2 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
    عاصم بن بهدلةدرجہ بندی زیرِ نظرِ ثانی⚠ درجہ زیرِ نظرِ ثانی
  7. عن
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔