- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4250
- قرطبہ نمبر
- 4250
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 445
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع ثنا إسرائيل عن سماك بن حرب عن إبراهيم عن علقمة والأسود عن عبد الله قال جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال : يا رسول الله اني لقيت امرأة في البستان فضممتها الي وباشرتها وقبلتها وفعلت بها كل شيء غير أني لم أجامعها قال فسكت عنه النبي صلى الله عليه وسلم فنزلت هذه الآية { إن الحسنات يذهبن السيئات ذلك ذكرى للذاكرين } قال فدعاه النبي صلى الله عليه وسلم فقرأها عليه فقال عمر يا رسول الله أله خاصة أم للناس كافة فقال بل للناس كافة
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہنے لگایا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے باغ میں ایک عورت مل گئی، میں نے اسے اپنی طرف گھسیٹ کر اپنے سینے سے لگالیا اور اسے بوسہ دے دیا اور خلوت کے علاوہ سب ہی کچھ کیا ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کچھ دیر خاموش رہے، پھر اللہ نے یہ آیت نازل فرما دی کہ " دن کے دونوں حصوں اور رات کے کچھ حصے میں نماز قائم کرو، بیشک نیکیاں گناہوں کو ختم کردیتی ہیں " حضرت عمر (رض) نے پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا یہ حکم اس کے ساتھ خاص ہے ؟ فرمایا نہیں، بلکہ میری امت کے ہر اس شخص کے لیے یہی حکم ہے جس سے ایسا عمل سرزد ہوجائے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔