- رسالہ نمبر (معیاری)
- 3490
- قرطبہ نمبر
- 3490
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 369
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد أنا عباد بن منصور عن عكرمة بن خالد المخزومي عن سعيد بن جبير عن بن عباس قال : أتيت خالتي ميمونة بنت الحرث فبت عندها فوجدت ليلتها تلك من رسول الله صلى الله عليه وسلم فصلى رسول الله صلى الله عليه وسلم العشاء ثم دخل بيته فوضع رأسه على وسادة من آدم حشوها ليف فجئت فوضعت رأسي على ناحية منها فاستيقظ رسول الله صلى الله عليه وسلم فنظر فإذا عليه ليل فسبح وكبر حتى نام ثم استيقظ وقد ذهب شطر الليل أو قال ثلثاه فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم فقضى حاجته ثم جاء إلى قربة على شجب فيها ماء فمضمض ثلاثا واستنشق ثلاثا وغسل وجهه ثلاثا وذراعيه ثلاثا ثلاثا ومسح برأسه وأذنيه ثم غسل قدميه قال يزيد حسبته قال ثلاثا ثلاثا ثم أتى مصلاه فقمت وصنعت كما صنع ثم جئت فقمت عن يساره وأنا أريد أن أصلي بصلاته فأمهل رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى إذا عرف اني أريد أن أصلي بصلاته لفت يمينه فأخذ بأذني فادارني حتى أقامني عن يمينه فصلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ما رأى ان عليه ليلا ركعتين فلما ظن ان الفجر قد دنا قام فصلى ست ركعات أوتر بالسابعة حتى إذا أضاء الفجر قام فصلى ركعتين ثم وضع جنبه فنام حتى سمعت فخيخه ثم جاءه بلال فآذنه بالصلاة فخرج فصلى وما مس ماء فقلت لسعيد بن جبير ما أحسن هذا فقال سعيد بن جبير أما والله لقد قلت ذاك لابن عباس فقال مه انها ليست لك ولا لأصحابك انها لرسول الله صلى الله عليه وسلم انه كان يحفظ
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں اپنی خالہ ام المومنین حضرت میمونہ (رض) کے یہاں آیا، رات ان ہی کے یہاں گذاری، مجھے پتہ چلا کہ آج رات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تقسیم کے مطابق شب باشی کی باری ان کی تھی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عشاء کی نماز پڑھ کر گھر داخل ہوئے اور چمڑے کے بنے ہوئے اس تکیے پر سر رکھ کر لیٹ گئے جس میں کھجور کے درخت کی چھال بھری ہوئی تھی، میں نے بھی آکر اس تکیے کے ایک کونے پر سر رکھ دیا، تھوڑی دیر بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیدار ہوئے، دیکھا تو ابھی رات کافی باقی تھی چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوبارہ بستر پر واپس آکر تسبیح و تکبیر کہی اور سوگئے۔ دوبارہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیدار ہوئے تو رات کا ایک یا دوتہائی حصہ بیت چکا تھا، لہٰذا اب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوگئے، قضاء حاجت کی اور ستون خانے میں لٹکی ہوئی مشک کے پاس آئے جس میں پانی تھا، اس سے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ چہرہ دھویا اور تین تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے، پھر سر اور کانوں کا ایک مرتبہ مسح کیا، پھر اپنے دونوں پاؤں تین تین مرتبہ دھوئے اور اپنی جائے نماز پر جا کر کھڑے ہوگئے، میں نے بھی کھڑے ہو کر وہی کچھ کیا جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا تھا اور آکر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بائیں جانب کھڑا ہوگیا، ارادہ یہ تھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز میں شریک ہو جاؤنگا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تھوڑی دیر تو کچھ نہیں کیا، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سمجھ گئے کہ میں ان ہی کی نماز میں شرکت کا ارادہ رکھتا ہوں تو اپنا دہنا ہاتھ بڑھا کر میرا کان پکڑا اور مجھے گھما کر اپنی دائیں جانب کرلیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت تک دو رکعتیں پڑھتے رہے جب تک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رات کا احساس باقی رہا، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے محسوس کیا کہ فجر کا وقت قریب آگیا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چھ رکعتیں پڑھیں اور ساتویں میں وتر کی نیت کرلی، جب روشنی ہوگئی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو رکعتیں پڑھ کر لیٹ رہے اور سوگئے یہاں تک کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خراٹوں کی آواز سنی، تھوڑی دیر بعد حضرت بلال (رض) حاضر ہوئے اور نماز کی اطلاع دی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے باہر تشریف لا کر اسی طرح نماز پڑھا دی اور پانی کو چھوا تک نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر (رح) سے پوچھا کہ یہ کوئی اچھا کام ہے ؟ حضرت سعید (رح) نے جواب دیا کہ بخدا ! میں نے بھی یہی بات حضرت ابن عباس (رض) سے پوچھی تھی تو انھوں نے فرمایا تھا خبردار ! یہ حکم تمہارا اور تمہارے ساتھیوں کا نہیں ہے، یہ حکم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خاص ہے کیونکہ سوتے میں بھی ان کی حفاظت کی جاتی تھی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (100٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَتَيْتُ خَالَتِي مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ فَبِتُّ عِنْدَهَا فَوَجَدْتُ لَيْلَتَهَا تِلْكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ ثُمَّ دَخَلَ بَيْتَهُ فَوَضَعَ رَأْسَهُ عَلَى وِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ فَجِئْتُ فَوَضَعْتُ رَأْسِي عَلَى نَاحِيَةٍ مِنْهَا فَاسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَظَرَ فَإِذَا عَلَيْهِ لَيْلٌ فَسَبَّحَ وَكَبَّرَ حَتَّى نَامَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَقَدْ ذَهَبَ شَطْرُ اللَّيْلِ أَوْ قَالَ ثُلُثَاهُ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ جَاءَ إِلَى قِرْبَةٍ عَلَى شَجْبٍ فِيهَا مَاءٌ فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَيْهِ قَالَ يَزِيدُ حَسِبْتُهُ قَالَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ أَتَى مُصَلَّاهُ فَقُمْتُ وَصَنَعْتُ كَمَا صَنَعَ ثُمَّ جِئْتُ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُصَلِّيَ بِصَلَاتِهِ فَأَمْهَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا عَرَفَ أَنِّي أُرِيدُ أَنْ أُصَلِّيَ بِصَلَاتِهِ لَفَتَ يَمِينَهُ فَأَخَذَ بِأُذُنِي فَأَدَارَنِي حَتَّى أَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا رَأَى أَنَّ عَلَيْهِ لَيْلًا رَكْعَتَيْنِ فَلَمَّا ظَنَّ أَنَّ الْفَجْرَ قَدْ دَنَا قَامَ فَصَلَّى سِتَّ رَكَعَاتٍ أَوْتَرَ بِالسَّابِعَةِ حَتَّى إِذَا أَضَاءَ الْفَجْرُ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ وَضَعَ جَنْبَهُ فَنَامَ حَتَّى سَمِعْتُ فَخِيخَهُ ثُمَّ جَاءَهُ بِلَالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلَاةِ فَخَرَجَ فَصَلَّى وَمَا مَسَّ مَاءً فَقُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ مَا أَحْسَنَ هَذَا فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ قُلْتُ ذَاكَ لِابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ مَهْ إِنَّهَا لَيْسَتْ لَكَ وَلَا لِأَصْحَابِكَ إِنَّهَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ كَانَ يَحْفَظُ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن وهذا إسناد ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔