مسند احمد 3464

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
3464
قرطبہ نمبر
3464
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 366

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق وبن بكر قالا أنا بن جريج قال أخبرني محمد بن يوسف ان سليمان بن يسار أخبره : انه سمع بن عباس ورأي أبا هريرة يتوضأ فقال أتدري مما أتوضأ قال لا قال أتوضأ من أثوار أقط أكلتها قال بن عباس ما أبالي مما توضأت أشهد لرأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل كتف لحم ثم قام إلى الصلاة وما توضأ قال وسليمان حاضر ذلك منهما جميعا

اردو ترجمہ

عبداللہ بن عباس کی مرویات

ایک مرتبہ حضرت ابن عباس (رض) نے حضرت ابوہریرہ (رض) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، انھوں نے پوچھا کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں کس بناء پر وضو کررہا ہوں ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے نفی میں جواب دیا، انھوں نے بتایا کہ میں نے پنیر کے کچھ ٹکڑے کھا لیے تھے، اب ان کی وجہ سے وضو کررہا ہوں، حضرت ابن عباس (رض) کہنے لگے کہ آپ جس بناء پر وضو کر رہے میں تو اس کی پروا نہیں کرتا، کیونکہ میں اس بات کا عینی شاہد ہوں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دستی کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا ہے جس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے کھڑے ہوگئے اور وضو نہیں فرمایا : راوی حدیث سلیمان بن یسار مذکورہ دونوں صحابہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (98٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَابْنُ بَكْرٍ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ أخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ وَرَأَى أَبَا هُرَيْرَةَ يَتَوَضَّأُ فَقَالَ أَتَدْرِي مِمَّا أَتَوَضَّأُ قَالَ لَا قَالَ أَتَوَضَّأُ مِنْ أَثْوَارِ أَقِطٍ أَكَلْتُهَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مَا أُبَالِي مِمَّا تَوَضَّأْتَ أَشْهَدُ لَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ كَتِفَ لَحْمٍ ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ وَمَا تَوَضَّأَ قَالَ وَسُلَيْمَانُ حَاضِرٌ ذَلِكَ مِنْهُمَا جَمِيعًا

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 1 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. أنا
  6. أخبرني
  7. ان

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔