- رسالہ نمبر (معیاری)
- 3355
- قرطبہ نمبر
- 3355
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 356
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع ثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن أرقم بن شرحبيل عن بن عباس قال : لما مرض رسول الله صلى الله عليه وسلم مرضه الذي مات فيه كان في بيت عائشة فقال ادعوا لي عليا قالت عائشة ندعو لك أبا بكر قال ادعوه قالت حفصة يا رسول الله ندعو لك عمر قال ادعوه قالت أم الفضل يا رسول الله ندعو لك العباس قال ادعوه فلما اجتمعوا رفع رأسه فلم ير عليا فسكت فقال عمر قوموا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم فجاء بلال يؤذنه بالصلاة فقال مروا أبا بكر يصلي بالناس فقالت عائشة ان أبا بكر رجل حصر ومتى ما لا يراك الناس يبكون فلو أمرت عمر يصلي بالناس فخرج أبو بكر فصلي بالناس ووجد النبي صلى الله عليه وسلم من نفسه خفة فخرج يهادي بين رجلين ورجلاه تخطان في الأرض فلما رآه الناس سبحوا أبا بكر فذهب يتأخر فأومأ إليه أي مكانك فجاء النبي صلى الله عليه وسلم حتى جلس قال وقام أبو بكر عن يمينه وكان أبو بكر يأتم بالنبي صلى الله عليه وسلم والناس يأتمون بأبي بكر قال بن عباس وأخذ النبي صلى الله عليه وسلم من القراءة من حيث بلغ أبو بكر ومات في مرضه ذاك عليه السلام وقال وكيع مرة فكان أبو بكر يأتم بالنبي صلى الله عليه وسلم والناس يأتمون بأبي بكر
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مرض الوفات میں مبتلا ہوئے، تو وہ حضرت عائشہ (رض) کے گھر منتقل ہوگئے، ایک دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میرے پاس علی کو بلاؤ، حضرت عائشہ صدیقہ (رض) نے پوچھا حضرت ابوبکر (رض) کو بھی بلالیں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بلا لو، حضرت حفصہ (رض) نے پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عمر (رض) کو بھی بلا لیں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بلا لو، حضرت ام الفضل (رض) نے پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عباس (رض) کو بھی بلالیں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بلا لو، جب یہ تمام لوگ جمع ہوگئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سر اٹھا کر دیکھا لیکن حضرت علی (رض) نظر نہ آئے جس پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے، تھوڑی دیر بعد حضرت عمر (رض) نے فرمایا اب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے اٹھ جاؤ، اتنی دیر میں حضرت بلال (رض) نماز کی اطلاع دینے کے لیے حاضر ہوئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ابوبکر سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔ حضرت عائشہ (رض) نے عرض کیا ابوبکر رقیق القلب آدمی ہیں، جب لوگ آپ کو نہیں دیکھیں گے تو رونے لگیں گے اس لیے آپ حضرت عمر (رض) کو حکم دے دیں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں ؟ بہرکیف حضرت صدیق اکبر (رض) نے باہر نکل کر لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنی بیماری میں کچھ تخفیف محسوس ہوئی، چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو آدمیوں کے سہارے زمین پر پاؤں گھسیٹتے ہوئے باہر نکلے، جب حضرت ابوبکر (رض) کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آہٹ محسوس ہوئی تو انھوں نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اشارہ کیا اور خود ان کے پہلو میں بائیں جانب تشریف فرما ہوگئے اور وہیں سے تلاوت شروع فرما دی جہاں سے حضرت ابوبکر (رض) نے چھوڑی تھی اور اسی مرض میں وصال فرما گئے، وکیع (رح) کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء کر رہے تھے اور لوگ حضرت ابوبکر (رض) کی۔ ارقم بن شرحبیل (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مجھے مدینہ منورہ سے شام کا سفر کرتے ہوئے حضرت ابن عباس (رض) کی رفاقت نصیب ہوگئی، میں نے ان سے دوران سفر پوچھا کہ کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی کو اپنا وصی بنایا ہے ؟ پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی یہاں تک کہ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے مرض الوفات میں بھی کوئی نماز جماعت سے نہیں چھوڑی، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طبیعت بہت زیادہ بوجھل ہوگئی تب بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو آدمیوں کے درمیان سہارا لے کر اس طرح تشریف لائے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دونوں مبارک پاؤں زمین پر لکیر کھینچتے آرہے تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وصال اسی حال میں ہوگیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی کو اپنا وصی نہ بنایا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (88٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَرْقَمَ بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَضَهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ كَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ فَقَالَ ادْعُوا لِي عَلِيًّا قَالَتْ عَائِشَةُ نَدْعُو لَكَ أَبَا بَكْرٍ قَالَ ادْعُوهُ قَالَتْ حَفْصَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ نَدْعُو لَكَ عُمَرَ قَالَ ادْعُوهُ قَالَتْ أُمُّ الْفَضْلِ يَا رَسُولَ اللَّهِ نَدْعُو لَكَ الْعَبَّاسَ قَالَ ادْعُوهُ فَلَمَّا اجْتَمَعُوا رَفَعَ رَأْسَهُ فَلَمْ يَرَ عَلِيًّا فَسَكَتَ فَقَالَ عُمَرُ قُومُوا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ بِلَالٌ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ فَقَالَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ حَصِرٌ وَمَتَى مَا لَا يَرَاكَ النَّاسُ يَبْكُونَ فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فَخَرَج أَبُو بَكْرٍ فَصَلَّى بِالنَّاسِ وَوَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ وَرِجْلَاهُ تَخُطَّانِ فِي الْأَرْضِ فَلَمَّا رَآهُ النَّاسُ سَبَّحُوا أَبَا بَكْرٍ فَذَهَبَ يَتَأَخَّرُ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ أَيْ مَكَانَكَ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى جَلَسَ قَالَ وَقَامَ أَبُو بَكْرٍ عَنْ يَمِينِهِ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يَأْتَمُّ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ يَأْتَمُّونَ بِأَبِي بَكْرٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَأَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْقِرَاءَةِ مِنْ حَيْثُ بَلَغَ أَبُو بَكْرٍ وَمَاتَ فِي مَرَضِهِ ذَاكَ عَلَيْهِ السَّلَام وَقَالَ وَكِيعٌ مَرَّةً فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يَأْتَمُّ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ يَأْتَمُّونَ بِأَبِي بَكْرٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْأَرْقَمِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ سَافَرْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ مِنْ الْمَدِينَةِ إِلَى الشَّامِ فَسَأَلْتُهُ أَوْصَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ مَعْنَاهُ وَقَالَ مَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ حَتَّى ثَقُلَ جِدًّا فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ وَإِنَّ رِجْلَيْهِ لَتَخُطَّانِ فِي الْأَرْضِ فَمَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يُوصِ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔