- رسالہ نمبر (معیاری)
- 3347
- قرطبہ نمبر
- 3347
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 356
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع عن بن أبي ليلى عن الحكم عن مقسم عن بن عباس قال : لما قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم مكة عام الحديبية مر بقريش وهم جلوس في دار الندوة فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم ان هؤلاء قد تحدثوا أنكم هزلي فارملوا إذا قدمتم ثلاثا قال فلما قدموا رملوا ثلاثا قال فقال المشركون أهؤلاء الذين نتحدث ان بهم هزلا ما رضي هؤلاء بالمشي حتى سعوا سعيا
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب حدیبیہ کے سال مکہ مکرمہ تشریف لائے تو قریش کے پاس سے گذر ہوا، وہ لوگ دار الندوہ میں بیٹھے ہوئے تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام (رض) سے فرمایا کہ یہ لوگ آپس میں تمہاری جسمانی کمزوری کی باتیں کر رہے ہیں، اس لیے جب تم خانہ کعبہ پہنچو تو طواف کے پہلے تین چکروں میں رمل کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا، چنانچہ صحابہ (رض) نے ایسا ہی کیا، مشرکین کہنے لگے کیا یہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے ہم باتیں کر رہے تھے کہ یہ لاغر اور کمزور ہوچکے ہیں، یہ تو چلنے پر راضی ہی نہیں بلکہ یہ تو دوڑ رہے ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح دون قوله " عام الحديبية " وهذا إسناد ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔