مسند احمد 27604

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
27604
قرطبہ نمبر
27645
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 6، صفحہ 460

مسند (صحابی کا باب): من حديث أسماء ابنة يزيد رضي الله عنها(مسند القبائل)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان ثنا همام عن قتادة عن شهر بن حوشب عن أسماء قالت : انطلقت مع خالتي إلى النبي صلى الله عليه وسلم وفي يدها سواران من ذهب أو قالت قلبان من ذهب فقال لي أيسرك ان يجعل في يدك سواران من نار فقلت لها يا خالتي أما تسمعين ما يقول قالت وما يقول قلت يقول أيسرك أن يجعل في يديك سواران من نار أو قال قلبان من نار قالت فانتزعتهما فرمت بهما فلم أدر أي الناس أخذهما

اردو ترجمہ

حضرت اسماء بنت یزید کی حدیثیں

حضرت اسماء سے مروی ہے کہ نبی نے مسلمان خواتین کو بیعت کے لیے جمع فرمایا تو اسماء نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ ہمارے لیے اپنا ہاتھ آگے کیوں نہیں بڑھاتے ؟ نبی نے فرمایا میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، البتہ زبانی بیعت لے لیتا ہوں ان عورتوں میں اسماء کی ایک خالہ بھی تھیں جنہوں نے سونے کے کنگن اور سونے کی انگوٹھیاں پہن رکھی تھیں نبی نے فرمایا اے خاتون ! کیا تم اس بات کو پسند کرتی ہو کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمہیں آگ کی چنگاریوں کے کنگن اور انگوٹھیان پہنائے ؟ انھوں نے عرض کیا اے اللہ کے نبی ! میں اس بات سے اللہ کی پناہ میں آتی ہوں، میں نے اپنی خالہ سے کہا خالہ ! اسے اتار کر پھینک دو ، چنانچہ انھوں نے وہ چیزیں اتار پھینکیں، مجھے نہیں یاد پڑتا کہ کسی نے انھیں ان کی جگہ سے اٹھایا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده ضعيف لضعف شهر بن حوشب

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔