- رسالہ نمبر (معیاری)
- 27107
- قرطبہ نمبر
- 27151
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 375
مسند (صحابی کا باب): حديث أم معقل الأسدية رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا عفان قال ثنا أبو عوانة قال ثنا إبراهيم بن مهاجر عن أبى بكر بن عبد الرحمن بن الحرث بن هشام قال أخبرني رسول مروان الذي أرسل إلى أم معقل قال قالت : جاء أبو معقل مع النبي صلى الله عليه وسلم حاجا فلما قدم أبو معقل قال قالت أم معقل قد علمت ان علي حجة وان عندك بكرا فاعطني فلأحج عليه قال فقال لها انك قد علمت اني قد جعلته في سبيل الله قالت فاعطني صرام نخلك قال قد علمت انه قوت أهلي قالت فإني مكلمة النبي صلى الله عليه وسلم وذاكرته له قال فانطلقا يمشيان حتى دخلا عليه قال فقالت له يا رسول الله ان على حجة وان لأبي معقل بكرا قال أبو معقل صدقت جعلته في سبيل الله قال أعطها فلتحج عليه فإنه في سبيل الله قال فلما أعطاها البكر قالت يا رسول الله اني امرأة قد كبرت وسقمت فهل من عمل يجزئ عني عن حجتي قال فقال عمرة في رمضان تجزئ لحجتك
اردو ترجمہ
حضرت ام معقل اسدیہکی حدیثیں
حضرت مروان کا وہ قاصد جسے مروان نے حضرت ام معقل کی طرف بھیجا تھا کہتا ہے کہ حضرت ام معقل نے فرمایا ابومعقل نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کرکے جب واپس آئے تو میں نے ان سے کہا آپ جانتے ہیں کہ مجھ پر حج فرض ہے، آپ کے پاس ایک جوان اونٹ ہے، آپ وہ مجھے دیدیں کہ میں اس پر سوار ہو کر حج کرلوں، انھوں نے کہا تم تو جانتی ہو کہ میں نے اسے اللہ کے راستہ میں وقف کردیا ہے، ام معقل نے کہا کہ پھر مجھے اپنے درخت کی کٹی ہوئی کھجوریں ہی دیدو، انھوں نے کہا تم تو جانتی ہو کہ وہ میرے اہل خانہ کی روزی ہے، ام معقل نے کہا کہ میں اس سلسلے میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بات کروں گی اور انھیں یہ ساری بات بتاؤں گی۔ چنانچہ وہ دونوں پیدل چلتے ہوئے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ام معقل نے عرض کیا یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ پر حج فرض ہے اور ابومعقل کے پاس ایک جوان اونٹ ہے (لیکن یہ مجھے دیتے نہیں ہیں) ابومعقل نے عرض کیا کہ یہ سچ کہتی ہے لیکن میں نے اسے اللہ کے راستہ میں وقف کردیا ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ اونٹ اسے حج پر جانے کے لیے دیدو کیونکہ وہ بھی اللہ ہی کی راہ ہے، جب ابومعقل نے وہ اونٹ ان کے حوالے کردیا تو ام معقل کہنے لگیں یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں بہت بوڑھی ہوگئی ہوں اور بیمار رہنے لگی ہوں کیا کوئی ایسا عمل ہے جو حج کی جگہ کافی ہوجائے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا رمضان میں عمرہ کرنا تمہارے حج کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (99٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُهَاجِرٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي رَسُولُ مَرْوَانَ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَى أُمِّ مَعْقِلٍ قَالَ قَالَتْ جَاءَ أَبُو مَعْقِلٍ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجًّا فَلَمَّا قَدِمَ أَبُو مَعْقِلٍ قَالَ قَالَتْ أُمُّ مَعْقِلٍ قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ عَلَيَّ حَجَّةً وَأَنَّ عِنْدَكَ بَكْرًا فَأَعْطِنِي فَلْأَحُجَّ عَلَيْهِ قَالَ فَقَالَ لَهَا إِنَّكِ قَدْ عَلِمْتِ أَنِّي قَدْ جَعَلْتُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَتْ فَأَعْطِنِي صِرَامَ نَخْلِكَ قَالَ قَدْ عَلِمْتِ أَنَّهُ قُوتُ أَهْلِي قَالَتْ فَإِنِّي مُكَلِّمَةٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَاكِرَتُهُ لَهُ قَالَ فَانْطَلَقَا يَمْشِيَانِ حَتَّى دَخَلَا عَلَيْهِ قَالَ فَقَالَتْ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيَّ حَجَّةً وَإِنَّ لِأَبِي مَعْقِلٍ بَكْرًا قَالَ أَبُو مَعْقِلٍ صَدَقَتْ جَعَلْتُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ أَعْطِهَا فَلْتَحُجَّ عَلَيْهِ فَإِنَّهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ فَلَمَّا أَعْطَاهَا الْبَكْرَ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ قَدْ كَبِرْتُ وَسَقِمْتُ فَهَلْ مِنْ عَمَلٍ يُجْزِئُ عَنِّي عَنْ حَجَّتِي قَالَ فَقَالَ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تُجْزِئُ لِحَجَّتِكِ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف بهذه السياقة لضعف إبراهيم بن المهاجر
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔