مسند احمد 2661

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
2661
قرطبہ نمبر
2661
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 292

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)

حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا حسين بن محمد ثنا جرير بن حازم عن محمد يعنى بن إسحاق عن حسين عن عكرمة عن بن عباس قال : كان بالمدينة رجلان يحفران القبور أبو عبيدة بن الجراح يحفر لأهل مكة وأبو طلحة يحفر للأنصار ويلحد لهم قال فلما قبض رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث العباس رجلين إليهما فقال اللهم خر لنبيك فوجدوا أبا طلحة ولم يجدوا أبا عبيدة فحفر له ولحد

اردو ترجمہ

عبداللہ بن عباس کی مرویات

حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے مدینہ منورہ میں دو آدمی قبریں کھودتے تھے، حضرت ابو عبیدہ بن الجراح (رض) صندوقی قبر بناتے ہیں جیسے اہل مکہ اور حضرت ابو طلحہ (رض) جن کا اصل نام زید بن سہل تھا، اہل مدینہ کے لیے بغلی قبر بناتے ہیں، تو حضرت عباس (رض) نے دو آدمیوں کو بلایا، ایک کو حضرت ابو عبیدہ (رض) کے پاس بھیجا اور دوسرے کو ابو طلحہ (رض) کے پاس اور دعاء کی کہ اے اللہ ! اپنے پیغمبر کے لیے جو بہتر ہو اسی کو پسند فرما لے، چنانچہ حضرت ابوطلحہ (رض) کے پاس جانے والے آدمی کو حضرت ابو طلحہ (رض) مل گئے اور وہ انہی کو لے کر آگیا، اس طرح نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے بغلی قبر تیار کی گئی۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

صحيح لغيره وهذا إسناد ضعيف لضعف حسين بن عبدالله

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

8 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن
  8. عن
  9. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔