- رسالہ نمبر (معیاری)
- 26526
- قرطبہ نمبر
- 26569
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 294
مسند (صحابی کا باب): حديث أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا يحيى بن إسحاق قال أخبرني ليث بن سعد قال ثنا عبد الله بن أبى مليكة عن يعلى بن مملك قال سألت أم سلمة عن صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم بالليل وقراءته فقالت : مالكم ولصلاته ولقراءته كان يصلي قدر ما ينام وينام قدر ما يصلي وإذا هي تنعت قراءة مفسرة حرفا حرفا
اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ کی مرویات
یعلی بن مملک کہتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رات کی نماز اور قرأت کے متعلق حضرت ام سلمہ (رض) سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا تم کہاں اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز اور قرأت کہاں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جتنی دیرسوتے تھے اتنی دیر نماز پڑھتے تھے اور جتنی دیر نماز پڑھتے تھے اتنی دیرسوتے تھے پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قرأت کی جو کیفیت انھوں نے بیان فرمائی وہ ایک ایک حرف کی وضاحت کے ساتھ تھی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (97٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ أَخْبَرَنِي لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ مَمْلَكٍ قَالَ سَأَلْتُ أُمَّ سَلَمَةَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ وَقِرَاءَتِهِ فَقَالَتْ مَا لَكُمْ وَلِصَلَاتِهِ وَلِقِرَاءَتِهِ كَانَ يُصَلِّي قَدْرَ مَا يَنَامُ وَيَنَامُ قَدْرَ مَا يُصَلِّي وَإِذَا هِيَ تَنْعَتُ قِرَاءَةً مُفَسَّرَةً حَرْفًا حَرْفًا
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف لجهالة يعلى بن مملك
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔