مسند احمد 26451

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
26451
قرطبہ نمبر
26494
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 6، صفحہ 286

مسند (صحابی کا باب): حديث حفصة أم المؤمنين بنت عمر بن الخطاب رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)

حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا يزيد بن هارون قال أخبرنا نافع بن عمر وهو الجمحي عن بن أبى مليكة ان بعض أزواج النبي صلى الله عليه وسلم ولا أعلمها الا حفصة سئلت عن قراءة رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت : انكم لا تطيقونها قالت { الحمد لله رب العالمين الرحمن الرحيم } تعني الترتيل

اردو ترجمہ

ام المومنین حضرت حفصہ بنت عمربن خطاب کی مرویات

ابن ابی ملیکہ سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کسی زوجہ محترمہ میرے یقین کے مطابق حضرت حفصہ سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قرأت کے متعلق کسی نے پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ تم اس طرح پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتے، پھر انھوں نے سورت فاتحہ کی پہلی تین آیات کو توڑ توڑ کر پڑھ کر (ہر آیت پر وقف کر کے) دکھایا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

صحيح لغيره

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 2 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. أخبرنا
  6. عن
  7. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔