مسند احمد 26250

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
26250
قرطبہ نمبر
26293
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 6، صفحہ 261

مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)

حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا يونس ثنا حماد يعنى بن سلمة عن ثابت عن شميسة عن عائشة ان بعيرا لصفية اعتل وعند زينب فضل من الإبل فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم لزينب : ان بعير صفية قد اعتل فلو انك أعطيتيها بعيرا قالت أنا أعطى تلك اليهودية فتركها فغضب رسول الله صلى الله عليه وسلم شهرين أو ثلاثا حتى رفعت سريرها وظنت انه لا يرضى عنها قالت فإذا أنا بظله يوما بنصف النهار فدخل رسول الله صلى الله عليه وسلم فاعادت سريرها

اردو ترجمہ

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات

حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی سفر میں تھے، دوران سفر حضرت صفیہ (رض) کا اونٹ بیمار ہوگیا، حضرت زینب (رض) کے پاس اونٹ میں گنجائش موجود تھی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ صفیہ (رض) کا اونٹ بیمار ہوگیا ہے، اگر تم انھیں اپنا ایک اونٹ دے دو تو ان کے لیے آسانی ہوجائے گی، انھوں نے کہا کہ میں اس یہودیہ کو اپنا اونٹ دوں گی ؟ اس پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ذوالحجہ اور محرم دو یا تین ماہ تک چھوڑے رکھا، ان کے پاس جاتے ہی نہ تھے، وہ خود کہتی ہیں کہ بالآخر میں ناامید ہوگئی اور اپنی چار پائی کی جگہ بدل لی، اچانک ایک دن نصف النہار کے وقت مجھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سایہ سامنے سے آتا ہوا محسوس ہوا ( اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ سے راضی ہوگئے)

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده ضعيف

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 0 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن
  8. عن
  9. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔