- رسالہ نمبر (معیاری)
- 25875
- قرطبہ نمبر
- 25917
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 224
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو معاوية قال ثنا الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت : ذكر رسول الله صلى الله عليه وسلم صفية قالت فقلنا قد حاضت قالت فقال عقرى حلقي ما أراها إلا حابستنا قالت فقلنا يا رسول الله إنها قد طافت يوم النحر قال فلا إذا مروها فلتنفر
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت صفیہ (رض) کا تذکرہ کیا تو ہم نے بتایا کہ ان کے " ایام " شروع ہوگئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ عورتیں تو کاٹ دیتی ہیں اور مونڈ دیتی ہیں، وہ ٹھہرنے پر مجبور کر دے گی ؟ ہم نے کہا یاسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس نے دس ذی الحجہ کو طواف زیارت کیا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بس پھر کوئی حرج نہیں، اب روانہ ہوجاؤ۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔