- رسالہ نمبر (معیاری)
- 25485
- قرطبہ نمبر
- 25524
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 181
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرحمن عن مالك عن الزهري عن عروة عن عائشة قالت : ما خير رسول الله صلى الله عليه وسلم بين أمرين إلا اختار أيسرهما ما لم يكن فيه إثم فإذا كان فيه إثم كان أبعد الناس منه وما انتقم رسول الله صلى الله عليه وسلم لنفسه من شيء يؤتى إليه إلا أن تنتهك حرمة الله فينتقم لله عز وجل
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ جب بھی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے دو چیزیں پیش کی جاتیں اور ان میں سے ایک چیز زیادہ آسان ہوتی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آسان چیز کو اختیار فرماتے تھے، الاّ یہ کہ وہ گناہ ہو، کیونکہ اگر وہ گناہ ہوتا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوسرے لوگوں کی نسبت اس سے زیادہ سے زیادہ دور ہوتے تھے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شان میں کوئی بھی گستاخی ہوتی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس آدمی سے کبھی انتقام نہیں لیتے تھے البتہ اگر محارم الٰہی کو پامال کیا جاتا تو اللہ کے لیے انتقام لیا کرتے تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔