- رسالہ نمبر (معیاری)
- 25452
- قرطبہ نمبر
- 25491
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 178
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي قال قرأت على عبد الرحمن مالك قال وحدثنا إسحاق بن عيسى أخبرني مالك عن ربيعة بن عبد الرحمن عن القاسم بن محمد عن عائشة أنها قالت : كانت في بريرة ثلاث سنن إحدى السنن الثلاث أنها عتقت فخيرت في زوجها وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم فيها الولاء لمن أعتق ودخل النبي صلى الله عليه وسلم والبرمة تفور بلحم فقرب إليه خبز وآدم من آدم البيت فقال النبي صلى الله عليه وسلم ألم أر برمة فيها لحم فقالوا بلى يا رسول الله ولكن ذلك لحم تصدق به على بريرة وأنت لا تأكل الصدقة فقال النبي صلى الله عليه وسلم هو لها صدقة وهو لنا هدية
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ بریرہ کے حوالے سے تین قضیے سامنے آئے، وہ آزاد ہوئی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے نکاح باقی رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار دے دیا اور اس نے اپنے آپ کو اختیار کرلیا (اپنے خاوند سے نکاح ختم کردیا) نیز لوگ اسے صدقات کی مد میں کچھ دیتے تھے تو وہ ہمیں بھی اس میں سے کچھ ہدیہ کردیتی تھیں، میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا ذکر کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ اس پر صدقہ ہوتا ہے اور اس کی طرف سے ہمارے لیے ہدیہ ہوتا ہے لہٰذا تم اسے کھا سکتے ہو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔