- رسالہ نمبر (معیاری)
- 24967
- قرطبہ نمبر
- 25011
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 128
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الوهاب قال انا هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة بن عبد الرحمن ان عائشة حدثته : ان النبي صلى الله عليه وسلم لم يكن يصوم من شهر من السنة أكثر من صيامه من شعبان فإنه كان يصوم شعبان كله وكان يقول خذوا من العمل ما تطيقون فان الله عز وجل لا يمل حتى تملوا فإنه كان أحب الصلاة إليه ما داوم عليها وان قل وكان إذا صلى صلاة يداوم عليها
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سال کے کسی مہینے میں شعبان سے زیادہ روزے نہیں رکھتے تھے، کہ وہ تقریبا شعبان کا پورا مہینہ ہی روزہ رکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ اتنا عمل کیا کرو جتنے کی تم میں طاقت ہو، کیونکہ اللہ تو نہیں اکتائے گا، البتہ تم ضرور اکتا جاؤگے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نماز وہ ہوتی تھے جس پر دوام ہو سکے اگرچہ اس کی مقدار تھوڑی ہی ہو اور خود نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کوئی نماز پڑھتے تو اسے ہمیشہ پڑھتے تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔