- رسالہ نمبر (معیاری)
- 24962
- قرطبہ نمبر
- 25006
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 127
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق قال انا سفيان عن عبد الرحمن بن عابس عن أبيه عابس بن ربيعة عن عائشة قال : سألناها أكان رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى ان تؤكل لحوم الأضاحي بعد ثلاث فقالت ما قاله الا في عام جاع الناس فيه فأراد ان يطعم الغني الفقير وقد كنا نرفع الكراع فنأكلها بعد خمس عشرة قلت فما اضطركم إلى ذلك قال فضحكت وقالت ما شبع آل محمد صلى الله عليه وسلم من خبز مأدوم ثلاث ليال حتى لحق بالله عز وجل
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
عابس بن ربیعہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت عائشہ (رض) سے پوچھا کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانا حرام قرار دے دیا تھا ؟ انھوں نے فرمایا نہیں، البتہ اس زمانے میں قربانی بہت کم کی جاتی تھی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حکم اس لیے دیا کہ قربانی کرنے والے ان لوگوں کی بھی کھانے کے لیے گوشت دے دیں جو قربانی نہیں کرسکے اور ہم نے وہ وقت دیکھا ہے جب ہم اپنے قربانی کے جانور کے پائے محفوظ کر کے رکھ لیتے تھے اور دس دن بعد انھیں کھالیتے تھے۔ میں نے عرض کیا کہ آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت کیوں پیش آتی تھی ؟ تو انھوں نے ہنس کر فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اہل خانہ نے کبھی تین دن تک روٹی سالن سے پیٹ نہیں بھرا تھا۔ یہاں تک کہ وہ اللہ سے جا ملے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔