- رسالہ نمبر (معیاری)
- 2475
- قرطبہ نمبر
- 2475
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 273
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا أبو أحمد ثنا سفيان عن عطاء بن السائب عن عكرمة عن بن عباس قال : أخذ النبي صلى الله عليه وسلم بنتا له تقضى فاحتضنها فوضعها بين ثدييه فماتت وهى بين ثديية فصاحت أم أيمن فقيل أتبكى عند رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ألست أراك تبكي يا رسول الله قال لست أبكى إنما هي رحمة ان المؤمن بكل خير على كل حال ان نفسه تخرج من بين جنبيه وهو يحمد الله عز وجل
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی کسی بیٹی (کی بیٹی یعنی نواسی) کے پاس تشریف لائے اس وقت وہ نزع کے عالم میں تھی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے پکڑ کر اپنی گود میں رکھ لیا، اسی حال میں اس کی روح قبض ہوگئی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے، ام ایمن (رض) بھی رونے لگیں، کسی نے ان سے کہا کیا تم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی موجودگی میں رو رہی ہو ؟ انھوں نے کہا کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی رو رہے ہیں تو میں کیوں نہ روؤں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں رو نہیں رہا، یہ تو رحمت ہے مومن کی روح جب اس کے دونوں پہلوؤں سے نکلتی ہے تو وہ اللہ کی تعریف کررہا ہوتا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (95٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَةً لَهُ تَقْضِي فَاحْتَضَنَهَا فَوَضَعَهَا بَيْنَ ثَدْيَيْهِ فَمَاتَتْ وَهِيَ بَيْنَ يَدَيْهِ فَصَاحَتْ أُمُّ أَيْمَنَ فَقِيلَ أَتَبْكِي عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ أَلَسْتُ أَرَاكَ تَبْكِي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لَسْتُ أَبْكِي إِنَّمَا هِيَ رَحْمَةٌ إِنَّ الْمُؤْمِنَ بِكُلِّ خَيْرٍ عَلَى كُلِّ حَالٍ إِنَّ نَفْسَهُ تَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ جَنْبَيْهِ وَهُوَ يَحْمَدُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔