- رسالہ نمبر (معیاری)
- 24565
- قرطبہ نمبر
- 24609
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 86
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو المغيرة قال ثنا الأوزاعي قال حدثني أبو عبيد قال قالت عائشة : دخل علي رسول الله صلى الله عليه وسلم بسرف وقد نفست وأنا منكسة فقال لي أنفست فقلت نعم يا رسول الله ولا أحسب النساء خلقن إلا للشر فقال لا ولكنه شيء ابتلى به نساء بنى آدم
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مقام " سرف " میں میرے پاس تشریف لائے، مجھے اس وقت ایام شروع ہوگئے تھے اور میں سر لٹکا کر بیٹھی ہوئی تھی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے دیکھ کر فرمایا کیا تمہارے ایام شروع ہوگئے ؟ میں نے عرض کیا جی یا رسول اللہ ! اور میرا تو خیال ہے کہ عورتوں کو شر کے لیے ہی پیدا کیا گیا ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایسی تو کوئی بات نہیں ہے، البتہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس میں بنی آدم کی ساری عورتیں ہی مبتلا ہوتی ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف لإرساله
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔