- رسالہ نمبر (معیاری)
- 24249
- قرطبہ نمبر
- 24294
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 51
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى عن مالك قال حدثني عبد الله بن أبي بكر عن عمرة عن عائشة قال دفت دافة من أهل البادية حضرة الأضحى فقال النبي صلى الله عليه وسلم : كلوا وادخروا لثلاث فلما كان بعد ذلك قالوا يا رسول الله كان الناس ينتفعون من أضاحيهم يحملون منها الودك ويتخذون منها الأسقية قال وما ذاك قالوا الذي نهيت عنه من إمساك لحوم الأضاحي قال إنما نهيت عنه للدافة التي دافت فكلوا وتصدقوا وادخروا
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک دفعہ بقر عید کے قریب اہل دیہات میں غونیا کی بیماری پھیل گئی، تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قربانی کا گوشت کھاؤ اور صرف تین دن تک ذخیرہ کرکے رکھو، اس واقعے کے بعد کچھ لوگوں نے عرض کیا یارسول اللہ ! لوگ اپنی قربانی کے جانوروں سے فائدہ اٹھاتے تھے اور ان کی چربی پگھلا لیا کرتے تھے اور اس کے مشکیزے بنا لیا کرتے تھے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تو اب کیا ہوا ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ نے قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے سے منع فرمایا ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں نے تو اس بیماری کی وجہ سے منع کیا تھا جو پھیل رہی تھی، اب تم اسے کھاؤ صدقہ کرو یا ذخیرہ کرو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔