- رسالہ نمبر (معیاری)
- 24164
- قرطبہ نمبر
- 24210
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 43
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا جرير عن قابوس عن أبيه قال : أرسل أبي امرأة إلى عائشة يسألها أي الصلاة كانت أحب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يواظب عليها قالت كان يصلي قبل الظهر أربعا يطيل فيهن القيام ويحسن فيهن الركوع والسجود فأما ما لم يكن يدع صحيحا ولا مريضا ولا غائبا ولا شاهدا فركعتين قبل الفجر
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
قابوس اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ میرے والد نے ایک عورت کو حضرت عائشہ (رض) کے پاس یہ پوچھنے کیلئے بھیجا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کس نماز کی پابندی کرنا زیادہ محبوب تھا ؟ انھوں نے فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے اور ان میں طویل قیام فرماتے تھے اور خوب اچھی طرح رکوع و سجود کرتے تھے اور وہ نماز جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کبھی نہیں چھوڑتے تھے خواہ تندرست ہوں یا بیمار، غائب ہوں یا حاضر تو وہ فجر سے پہلے کی دو رکعتیں ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف لجهالة المرأة التي أرسلها والد قابوس
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔