- رسالہ نمبر (معیاری)
- 23975
- قرطبہ نمبر
- 24021
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 23
مسند (صحابی کا باب): حديث عوف بن مالك الأشجعي الأنصاري رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرحمن بن مهدي عن معاوية عن حبيب بن عبيد قال حدثني جبير بن نفير عن عوف قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى على ميت ففهمت من صلاته عليه اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه واكرم نزله ووسع مدخله واغسله بالماء والثلج والبرد ونقه من الخطايا كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس وأبدله دارا خيرا من داره وأهلا خيرا من أهله وزوجة خيرا من زوجه وادخله الجنة ونجه من النار وقه عذاب القبر
اردو ترجمہ
حضرت عوف بن مالک اشجعی (رض) کی مرویات
حضرت عوف (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کسی میت کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے دیکھا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ دعا سمجھ میں آئی اے اللہ ! اسے معاف فرما اس پر رحم فرما اسے عافیت عطا فرما اور اس سے درگذر فرما اس کا ٹھکانا باعزت جگہ بنا اس کے داخل ہونے کی جگہ (قبر) کو کشادہ فرما اسے پانی، برف اور اولوں سے دھو دے اسے گناہوں سے ایسے صاف فرما دے جیسے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کردیتا ہے اس کے گھر سے بہترین گھر اس کے اہل خانہ سے بہترین اہل خانہ اور اس کی بیوی سے بہترین بیوی عطا فرما اسے جنت میں داخل فرما جہنم سے محفوظ فرما اور عذاب قبر سے نجات عطا فرما۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔