- رسالہ نمبر (معیاری)
- 23768
- قرطبہ نمبر
- 23819
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 448
مسند (صحابی کا باب): حديث معاوية بن الحكم السلمي رضي الله تعالى عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حجاج ثنا ليث حدثني عقيل عن بن شهاب عن أبي سلمة بن عبد الرحمن بن عوف عن معاوية بن الحكم السلمي : انه قال لرسول الله صلى الله عليه وسلم أرأيت أشياء كنا نفعلها في الجاهلية كنا نتطير قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ذلك شيء تجده في نفسك فلا يصدنكم قال يا رسول الله كنا نأتي الكهان قال فلا تأت
اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن حکم سلمی (رض) کی حدیثیں۔
حضرت معاویہ بن حکم (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ بتائیے کہ ہم زمانہ جاہلیت میں جو کام کرتے تھے مثلاً ہم پرندوں سے شگون لیتے تھے (اس کا کیا حکم ہے ؟ ) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ تمہارے ذہن کا ایک وہم ہوتا تھا اب یہ تمہیں کسی کام سے نہ روکے میں نے پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم کاہنوں کے پاس بھی جایا کرتے تھے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اب نہ جایا کرو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔