- رسالہ نمبر (معیاری)
- 23711
- قرطبہ نمبر
- 23762
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 438
مسند (صحابی کا باب): حديث رفاعة بن شداد عن عمرو بن الحمق رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا هشيم عن منصور عن الحسن قال لما احتضر سلمان بكى وقال : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم عهد إلينا عهدا فتركنا ما عهد إلينا ان يكون بلغة أحدنا من الدنيا كزاد الراكب قال ثم نظرنا فيما ترك فإذا قيمة ما ترك بضعه وعشرون درهما أو بضعة وثلاثون درهما
اردو ترجمہ
حضرت سلمان فارسی (رض) کی مرویات
حضرت سلمان فارسی (رض) کا جب وقت آخر قریب آیا تو وہ رونے لگے اور فرمانے لگے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے ایک عہد لیا تھا اور اسی عہد پر ہمیں چھوڑا تھا کہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ سامان ہمارے پاس ایک مسافر کے توشے جتنا ہونا چاہیے راوی کہتے ہیں کہ حضرت سلمان فارسی (رض) کے وصال کے بعد جب ہم نے ان کے ترکے کا جائزہ لیا تو اس تمام ترکے کی قیمت صرف بیس یا تیس سے کچھ اوپر درہم تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح رجاله ثقات رجال الشيخين إلا أنه مرسل
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔