- رسالہ نمبر (معیاری)
- 23677
- قرطبہ نمبر
- 23727
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 433
مسند (صحابی کا باب): حديث حارثة بن النعمان رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق انا معمر عن الزهري أخبرني عبد الله بن عامر بن ربيعة عن حارثة بن النعمان قال : مررت على رسول الله صلى الله عليه وسلم ومعه جبريل عليه السلام جالس في المقاعد فسلمت عليه ثم أجزت فلما رجعت وانصرف النبي صلى الله عليه وسلم قال هل رأيت الذي كان معي قلت نعم قال فإنه جبريل وقد رد عليك السلام
اردو ترجمہ
حضرت حارثہ بن نعمان (رض) کی حدیثیں
حضرت حارثہ بن نعمان (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے گذرا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) بھی تھے جو اپنی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے میں نے انھیں سلام کیا اور آگے بڑھ گیا جب میں واپس آیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس جا رہے تھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا کیا تم نے اس آدمی کو دیکھا تھا جو میرے ساتھ تھا ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں ! نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ وہ جبرائیل (علیہ السلام) تھے اور انھوں نے تمہارے سلام کا جواب دیا تھا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح رجاله ثقات رجال الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔