- رسالہ نمبر (معیاری)
- 23598
- قرطبہ نمبر
- 23646
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 423
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي حميد الساعدي رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان عن الزهري سمع عروة يقول انا أبو حميد الساعدي قال : استعمل النبي صلى الله عليه وسلم رجلا من الأزد يقال له بن اللتبية على صدقة فجاء فقال هذا لكم وهذا أهدى لي فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم على المنبر فقال ما بال العامل نبعثه فيجيء فيقول هذا لكم وهذا أهدى لي أفلا جلس في بيت أبيه وأمه فينظر أيهدي إليه أم لا والذي نفس محمد بيده لا يأتي أحد منكم منها بشيء الا جاء به يوم القيامة على رقبته ان كان بعيرا له رغاء أو بقرة لها خوار أو شاة تيعر ثم رفع يديه حتى رأينا عفرة يديه ثم قال اللهم هل بلغت ثلاثا وزاد هشام بن عروة قال أبو حميد سمع أذني وأبصر عيني وسلوا زيد بن ثابت
اردو ترجمہ
حضرت ابوحمید ساعدی (رض) کی مرویات
حضرت ابوحمید ساعدی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ صدقات وصول کرنے کے لیے قبیلہ ازد کے ایک آدمی " جس کا نام ابن لتبیہ تھا " کو مقرر کیا وہ صدقات وصول کر کے لایا تو کہنے لگا کہ یہ آپ کا ہے اور یہ مجھے ہدیہ میں ملا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ سن کر منبر پر تشریف لائے اور فرمایا کہ ان عمال کا کیا معاملہ ہے ؟ ہم انھیں بھیجتے ہیں تو وہ آکر کہتے ہیں کہ یہ آپ کا ہے اور یہ مجھے ہدیہ میں ملا ہے وہ اپنے ماں باپ کے گھر میں کیوں نہیں بیٹھ جاتا کہ دیکھے اب اسے کوئی ہدیہ ملتا ہے یا نہیں ؟ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے تم میں سے جو شخص بھی کوئی چیز لے کر آتا ہے تو قیامت کے دن وہ اس حال میں آئے گا کہ وہ چیز اس کی گردن پر سوار ہوگی، اگر اونٹ ہوا تو اس کی آواز نکل رہی ہوگی گائے ہوئی تو وہ اپنی آواز نکال رہی ہوگی بکری ہوئی تو وہ ممنا رہی ہوگی پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کئے یہاں تک کہ ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مبارک بغلوں کی سفیدی دیکھی پھر تین مرتبہ فرمایا اے اللہ ! کیا میں نے اپنا پیغام پہنچا دیا ؟۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔